بھارت کی جیت75 سالہ سنیل گواسکر کا بچوں جیسا ڈانس، ویڈیو وائرل

Mar 10, 2025 | 15:21:PM

(24 نیوز)بھارتی کرکٹ کے لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی تاریخی فتح پر خوشی میں رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  

اتوار کی رات دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی۔

جیسے ہی بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹرافی اٹھائی 75 سالہ سنیل گواسکر خوشی سے جھوم اٹھے اور ان کا معصومانہ رقص کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔

مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے پاکستان نہ آنے پر پانڈیا نے کیا کہا؟

چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے ساتھ ہی سنیل گواسکر کی خوشی دیدنی تھی وہ کمنٹری پینل کا حصہ تھے اور جیسے ہی بھارت نے جیت کا جشن منایا وہ بھی خود کو روک نہ سکے اور ناچنے لگے۔

ان کی یہ معصومانہ خوشی کا منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور مداحوں نے ان کے جذباتی ردعمل کو بے حد پسند کیا۔  

بھارت کی اس جیت نے نہ صرف ٹیم کے حوصلے بلند کیے بلکہ سابق کھلاڑیوں اور مداحوں کو بھی خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔

مزیدخبریں