ڈاکٹر یاسمین راشد کا کھلا خط ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی میڈیکل آفیسر اساتذہ کیساتھ رویہ کی مذمت

Stay tuned with 24 News HD Android App

(جمال الدین جمالی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے اپنے کھلےخط میں لکھا ہے کہ حکومت اس حد تک عوام سے خوفزدہ ہے کہ 27 تاریخ تک دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔کیا اس طرح کی پابندیوں سے آپ عوام کے دل سے عمران خان کی محبت نکال سکتی ہیں؟ ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی میڈیکل آفیسراساتذہ کے ساتھ رویہ کی مذمت ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی میڈیکل آفیسراساتذہ کے ساتھ رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اساتذہ پرافسوس ہےجو خاموش کھڑے رہے اور اپنے ساتھی کو سرعام ذلیل ہونے دیا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات دستیاب نہیں جبکہ سی ایم صاحبہ 60 صفحات پر مشتمل اشتہارات دے رہی ہیں،سرکاری افسر کےخلاف مناسب طریقہ کار کے بغیرکاروائی نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے کہامزید کہا کہ آپ کی موٹر سائیکل کی لین کا رنگ پہلی بارش سے دھل گیا،یہی لین اب پہلے سے زیادہ رکاوٹ بن گئی ہے،
آپ کے جاری پراجیکٹس کو کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے،پاکستان خاص طور پر پنجاب کے عوام بدترین افراط زر کا سامنا کر رہے ہیں،
چالیس فیصد لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں،خوراک کی حفاظت اور اس کی کمی سب سے بڑا مسئلہ بن چکاہے۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زردای آج بھی متنازعہ صدر ،تقریر میں ثابت نہیں کرسکےملک میں جمہوریت ہے، بیرسٹر گوہر