وہاب ریاض نیشنل ٹی 20 کپ سے دستبردار

Mar 10, 2025 | 18:03:PM
وہاب ریاض نیشنل ٹی 20 کپ سے دستبردار
کیپشن: تصویر، گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق قومی کرکٹر وہاب ریاض نے نیشنل ٹی 20 کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر وہاب ریاض نے نیشنل ٹی 20 کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا، انہیں ایونٹ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کرنا تھی۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے نجی اور چیمپئنز کپ کی مصروفیات کی وجہ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں نام آنے پر وہاب ریاض کو سخت تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

وہاب ریاض نے اگست 2023ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔