پولیس کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر 4 ٹک ٹاکرز گرفتار

Mar 10, 2025 | 19:05:PM

(24 نیوز)نوشہرہ میں پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے 4 ٹک ٹاکرز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دھمکی آمیز ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد پھیلانے والے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی۔

پولیس نے والدین کے نام پیغام میں کہا کہ والدین بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، جرائم کی دنیا سے بچائیں۔

نوجوان نسل پر بُرے اثرات ڈالنے والی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں