کراچی: نیگلیریا سے رواں برس کی پہلی ہلاکت سامنے آگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ابراہیم رند)کراچی میں نیگلیریا فولیری سے 36 سالہ خاتون انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق 19 فروری کو مریضہ کو علامات کی بنا پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا،24 فروری کو مریضہ میں نگلیریا کی تصدیق ہوئی،محکمہ صحت نے گلشن اقبال کی رہائشی 36 سالہ خاتون کے انتقال کی تصدیق کردی جو کہ نیگلیریا فولیری سے رواں برس کی پہلی ہلاکت ہے۔
تحقیقات کے مطابق مریضہ کا پانی سے متعلقہ کسی سرگرمی میں حصہ نہ لینے کا انکشاف ہوا ہے، بتایا گیا ہے کہ خاتون کی واحد پانی سے وابستہ سرگرمی گھر میں وضو کرنا تھی۔
نیگلیریا فولیری کیا ہے؟
نیگلیریا ایک امیبا ہے جسے صرف خوردبین سے دیکھا جا سکتا ہے اور اسے دماغ کو کھانے والا امیبا بھی کہا جاتا ہے، یہ امیبا بنیادی طور پر دماغی انفیکشن کا سبب بنتا ہے۔یہ عام طور پر گرم تازہ پانی جیسے جھیلوں، ندیوں، گرم چشموں اور روزانہ استعمال والے پانی میں پایا جاتا ہے۔
نیگلیریا کی صرف ایک قسم انسانوں کو متاثر کرتی ہے وہ نیگلیریا فولیری ہے جب کہ نیگلیریا کی کئی اقسام ہیں لیکن صرف فولیری ہی اس بیماری کا سبب بنتی ہیں۔نیگلیریا فولیری سے بچاؤ کیلئے پانی میں مناسب کلورین شامل کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عید سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے اچھی آ گئی