9 مئی کیس:شاہ محمود، یاسمین راشد اور دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد

Mar 10, 2025 | 19:26:PM
9 مئی کیس:شاہ محمود، یاسمین راشد اور دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد
کیپشن: تصویر، فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت لاہورجیل ٹرائل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نو مئی، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

لاہور کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود، یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید پر بھی فرد جرم عائد کی۔

سماعت کے دوران عدالت میں شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگرتمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے گواہوں کو 17 مارچ کو گواہی کے لیے طلب کر لیا۔

ملزم کی جانب سے سینئر قانون دان برہان معظم ملک اور رانا مدثر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے جیل میں سماعت کی۔

ملزمان کے خلاف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے، تمام ملزمان کو جیل میں قائم کردہ عدالت میں پیش کیا گیا۔