حنیف عباسی کا وزارت ریلوے سنبھالتے ہی بڑا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(سعید احمد سعید) حنیف عباسی نے وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی افسران کے لیے نیا حکمنامہ جاری کر دیا۔
ریلوے ہیڈ کوارٹر میں افسران کی ہفتہ کی چھٹی بند کر دی گئی ہے۔
ریلوے ہیڈ کوارٹر افسران اب ہفتے کو بھی دفتر آئیں گے، وزارت ریلوے نے ہفتے میں 6 دن کام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے ریلوے کی کارکردگی، ٹرین آپریشنز اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے وفاقی وزیر کو مکمل بریفنگ دی۔
دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے نگرانی کے آلات نصب کئے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کو مستحکم اور متحرک ادارہ بنانے کے لیے اس کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔
وزارت ریلوے اپنی بہتر کوآرڈینیشن کے ساتھ پاکستان ریلوے میں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مزید ترقی کرے گی۔