لاہور پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

Mar 10, 2025 | 20:44:PM
لاہور پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
کیپشن: تصویر،گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چودھری) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے لاہور پولیس میں 8 تھانوں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔

انسپکٹر زاہد سلیم انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ تعینات، انسپکٹر محمد افضل کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ستوکتلہ ، انسپکٹر محمد فیاض کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سرور روڈ تعینات کر دیا گیا۔

سب انسپکٹر مسعود خالد کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصطفٰی آباد تعینات، سب انسپکٹر توقیر جاوید کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ داتا دربار تعینات کر دیا گیا۔

سب انسپکٹر سونیا لیاقت کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ یکی گیٹ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس اے تعینات کر دیا گیا۔

انسپکٹر طاہر حسین انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس اے سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر، سب انسپکٹر ماجد حسین کوانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لٹن روڈ تعینات کر دیا گیا۔

انسپکٹر عاطف ریاض کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لٹن روڈ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر، سب انسپکٹر سونیا ناہید کو SSOIU سول لائن سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ یکی گیٹ تعینات کر دیا گیا۔