پیپلزپارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے بورڈ تشکیل دیدیا

Mar 10, 2025 | 20:50:PM

(حسن علی)پاکستان پیپلز پارٹی نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے بورڈ تشکیل دے دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن بورڈ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تشکیل دیا۔

الیکشن بورڈ انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی کرے گا، فوزیہ حبیب الیکشن بورڈ کی کنوینئر تعینات کی گئی ہیں۔

تین رکنی الیکشن بورڈ میں عامر فدا پراچہ اور سبط الحیدر بخاری بھی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ 5 ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل مکمل کرنے کا پابند ہوگا۔

مزیدخبریں