وزیراعظم شہباز شریف نے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیا

Mar 10, 2025 | 21:02:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف نے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیا۔

کابینہ اجلاس کل ساڑھے 11 بجے وزیر اعظم آفس میں منعقد ہو گا ،وزیراعظم نئے کابینہ ارکان کو خوش آمدید کہیں گے ،وزیراعظم کابینہ اجلاس سے خصوصی خطاب بھی کریں گے،کابینہ اجلاس میں آئی ایم ایف وفد کے دورے پاکستان کے حوالے سے بریف کیا جائے گا،اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔

علاوہ ازیں، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہے۔ 

یاد رہے کہ وزیراعظم نےاس سے قبل کابینہ کے نئے ارکان کی ملاقات کی شہباز شریف نے ناشتہ کروایا تھا،وزیر اعظم نے اس دوران کہا تھا کہ کہ کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ خود لوں گا، وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملکی ترقی اورعوامی فلاح و بہبود کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے بورڈ تشکیل دیدیا