وکیل کا کلائنٹ کی بیٹی کے ساتھ گھنائونا کھیل،مقدمہ درج،وزیراعلیٰ سے انصاف کی اپیل

Mar 10, 2025 | 21:08:PM
وکیل کا کلائنٹ کی بیٹی کے ساتھ گھنائونا کھیل،مقدمہ درج،وزیراعلیٰ سے انصاف کی اپیل
کیپشن: علامتی تصویر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاشف اقبال چودھری) بورے والا کی نواحی آبادی میں وکیل نے اپنی سائلہ کی بیٹی کو گھر میں اکیلا پاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق بورے والا کی نواحی ابادی معصوم شاہ کالونی میں غریب محنت کش خاتون نسیم بی بی اپنے بیٹے کی دوائی لینے گئی تو اس کی جواں سال بیٹی کو گھر میں اکیلا پاکر مقامی وکیل چوہدری شاہد بشیر نے زبردستی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے لڑکی کو ہسپتال منتقل کرکے اسکا میڈیکل کروانے کے بعد ملزم وکیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ مزکورہ ملزم شاہد بشیر اسکے خلع کے کیس میں بطور وکیل ہے اور پہلے بھی ایک دو دفعہ اسکے گھر آیا ہے لیکن آج بیٹی اکیلی تھی تو اس نے زبردستی اسکے ساتھ زیادتی کی۔   متاثرہ لڑکی کی والدہ  نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او وہاڑی سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف دلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر:رمضان میں بیہودہ فیشن شو کا انعقاد،سیاسی و مذہبی رہنمائوں کا شدید ردعمل