چارسدہ : زبانی تکرار پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 1 شدید زخمی

Mar 10, 2025 | 21:15:PM

(ملک رحمان ) خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں زبانی تکرار پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 1شخص شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ کے پولیس سٹیشن ترناب کی حدود میں2فریقین کے درمیان زبانی تکرار پر فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق جبکہ 1شخص شدید زخمی ہوگیا ہے،لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا،جانبحق ہونے والوں کی شناخت صفدر خان،حضرت علی، ذاہد،نیاز محمداورعاصم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ سلمان نامی شخص زخمی ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : پولیس کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر 4 ٹک ٹاکرز گرفتار

مزیدخبریں