حمیرا ارشد نے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں عمرہ کی ادائیگی کر لی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(زین مدنی) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں عمرہ کی ادائیگی کر لی۔
رپورٹ کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد ہفتے کی رات کو عمرے کی ادائیگی کے لئےحجاز مقدس روانہ ہوئیں تھیں ۔ انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کے لئے شئیر کر دیں ہیں۔ حمیرا ارشد کے ہمراہ معروف ایونٹ آرگنائزر عاطف انصاری نے بھی عمرہ کی ادائیگی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر:رمضان میں بیہودہ فیشن شو کا انعقاد،سیاسی و مذہبی رہنمائوں کا شدید ردعمل