وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Mar 10, 2025 | 22:41:PM
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
کیپشن: تصویر ، فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، وزارت آمد پر سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا و دیگر حکام نے استقبال کیا۔

وزارت کے اداروں اور ذمہ داریوں پر جامع بریفنگ کے لیے وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے اہم اجلاس کی صدارت کی۔

سحر و افطار میں گیس فراہمی یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں، حکام نے موجودہ تیل اور گیس کے ذخائر، سپلائی چین، ڈیمانڈ سپلائی پروجیکشن سے وزیر پیٹرولیم کو آگاہ کیا۔

وزارت کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، پٹرولیم شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا اولین ترجیح ہے۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ توانائی کا شعبہ شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پٹرولیم و منرل سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری ملک کے لیے خوشآئند ہے، تیل وگیس کی مقامی پیداوار میں اضافے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔