(انور عباس) پاکستانی سفارتکار کے امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکار نجی دورے پر لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے کہ امریکی امیگریشن حکام نے ان کو امریکہ میں داخلے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق ماضی میں انہیں سینئر پاکستانی سفارتکار پر امریکہ میں تعیناتی کے دوران انتظامی بدعنوانی کی شکایات سامنے آئی تھیں۔
سینئر سفارتکار اس وقت ایک وسط ایشیائی ملک میں پاکستان کے سفیر ہیں، اور اپنے نجی دورے پر امریکہ جا رہے تھے۔