عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

May 10, 2021 | 00:25:AM
 عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا کیسز میں اضافے کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں  سیاحتی مقامات اور پارکس کو بند کردیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر و سربراہ این سی اوسی اسد عمر کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹریز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں سیاحتی مقامات اور پارکس کو بند کر دیا گیا ہے، عوام 8 سے 16 مئی تک عید کی چھٹیاں منانے سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقام پر جانے والے سیاحوں کو واپس بھیج دیا جائے گا جبکہ تمام ہوٹلوں کی بکنگ منسوخ کردی گئی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 16 مئی تک کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند رہیں گے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بین الصوبائی اور اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل اسٹورز، اشیائے ضروریہ کی دکانیں اور ویکسینیشن سینٹر کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے معروف ایجنٹ کو قتل کردیا گیا