(24 نیوز) افغانستان کے معروف کرکٹر راشد خان نے انسٹاگرام پر اپنے گھر کی تصویر شیئر کی ، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ اس کی وجہ ان کا خوبصورت اور عالیشان گھر ہے ، جس کو دیکھ کر کئی لوگوں نے ان سے پوچھا بھی ہے کہ کیا یہ کوئی محل ہے یا ہوٹل ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کھیلے جانیوالے آئی پی ایل 2021 کے ملتوی ہونے کے بعد افغان کرکٹر راشد خان اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں ۔ راشد خان نے اسی درمیان اپنے گھر کی تصویر بھی پوسٹ کی ، جس کو دیکھ کر کئی لوگ حیران ہیں ۔راشد خان نے تصویر کے کپشن میں لکھا ہےکہ’’ جمعہ مبارک ، گھر پر رہئے ، محفوظ رہئے ، ماسک ضرور پہنیں ۔ راشد خان کی اس تصویر پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر ڈیرن براوؤاور انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینیل واٹ نے بھی کمنٹ کیا ہے .
ڈینیل نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ’’کیا محل ہے‘‘ ۔ انہوں نے ساتھ ہی جلتی آگ کی ایموجی بھی پوسٹ کی ۔
وہیں ڈیرن براوؤبھی ان کے اس گھر کو دیکھ کر حیران ہوگئے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ’’ واہ ، بھائی ، آپ کا گھر ہے یا کوئی ہوٹل ، محفوظ رہئے دوست‘‘ ۔راشد کی اس تصویر پر کئی کرکٹ فینس نے بھی کمنٹ کئے ہیں اور سبھی ان کے خوبصورت کی تعریف کررہے ہیں ۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سےبھارت میں کھیلا جانیوالا آئی پی ایل کا چودہواں سیزن 29 میچوں کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ راشد خان نے سات میچ کھیلے اور کل 17 وکٹ لئے ۔ وہ 2017 سے اس لیگ میں کھیل رہے ہیں اور ان کے نام ابھی تک 69 میچوں میں 85 وکٹ ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا مزید 78 افراد کی جان لے گیا۔۔3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ