(24نیوز)ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا، ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل جانے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔
سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنانے کے نت نئے انداز اپنانے کی خاطر جان گنوانے کے واقعات کم نہ ہو سکے، منفرد انداز میں ویڈیو بنانے کا شوق بچے کو موت کے منہ میں لے گیا۔افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں پیش آیا جہاں دس سالہ بچہ ٹک ٹاک بناتےہوئےگولی چل جانےسے جاں بحق ہوگیا۔بچے نےمبینہ طور پر اصلی پستول سےخود پر فائر نگ کر دی جس سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق والدین نے واقعے کو اتفاقیہ قرار دے کرقانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے اور اسپتال انتظامیہ نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔