عامر خان کی بیٹی’’ایراخان‘‘ 23ویں سالگرہ پر پریشان ،ویڈیو شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارت کے نامور اداکار و ہدایت کار عامر خان کی بیٹی ایرا خان 23 سال کی عمر میں اپنا وزن بڑھنے اور جسم میں چربی محسوس کرنے لگیں،انہوں نے دوبارہ فٹ ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔
بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے حال ہی میں اپنی 23 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ماہ کا فٹنس چیلنج قبول کرلیا ہے۔ ایرا خان کا کہنا ہے کہ میں نے 4 سال سے زیادہ عرصے میں ایک ماہ سے مستقل طور پر کوئی جسمانی ورزش نہیں کی ۔ ایرا خان نے مزید لکھا کہ ، "مجھے سالگرہ مبارک ہو! 4 ہفتوں ، ہفتے میں 7 دن ، دن میں 25 منٹ۔ کیا میں یہ کرسکتی ہوں؟ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ میں جذباتی طور پر کیسے محسوس کر رہی ہوں۔ کیا میں اپنے لئے یہ کرسکتی ہوں" # چیلنج "
View this post on Instagram