نون لیگ کے رہنما جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ریاست مخالف بیانات دینے کے مقدمے میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیانات دینے کے مقدمے پر سماعت کی۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں عدالت پیش کیا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ پولی گرافک سمیت 3 ٹیسٹ کروالئے ہیں، جاوید لطیف کے دوسرے موبائل میں موجود واٹس ایپ گروپس دیکھنے ہیں، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ جاوید لطیف کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ اس موقع پر جاوید لطیف نے خود دلائل دیئے اور کہا اگر میں بھی ملک کے نقصان پر خاموش رہتا تو سب خوش ہوجاتے، میرے وکلا نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا ہے، عدالت جتنا چاہے ریمانڈ دے دے، مجھے ساری زندگی بھی پولیس کے حوالے کر دیں لیکن میری آواز تو بند نہ کرائیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نےپولیس سے آئندہ سماعت پر حتمی تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: والدین سے محبت ۔۔۔اداکارہ ایمن خان نے تصویر شئیر کر دی