( 24 نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ پر واقع طارق ہسپتال کے قریب آئی ای ڈی سڑک کنارے نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی ایف سی اہلکاروں کی موٹر سائیکل سڑک کنارے رکی تو زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں اور سکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ پولیس کےمطابق دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: والدین سے محبت ۔۔۔اداکارہ ایمن خان نے تصویر شئیر کر دی