بھارتی شہروں کے بعد دیہات بھی ”بھگوان کے رحم و کرم پر ”  راہول گاندھی

May 10, 2021 | 14:24:PM
بھارتی شہروں کے بعد دیہات بھی ”بھگوان کے رحم و کرم پر ”  راہول گاندھی
کیپشن: بھارت کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کی تیزی سے بڑھتی ہوئے  دوسری لہر  کےپھیلنے پر اپوزیشن رہنما و انڈین نیشنل کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  صرف شہر ہی نہیں بلکہ دیہات بھی اب بھگوان کے رحم و کرم پر رہ گئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق اپنے ٹویٹر  اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما نے بھارت کے دیہی علاقوں میں کورونا کی بڑھتی ہوئی  تباہی کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہےکہ شہروں کے بعد دیہات بھی ”بھگوان کے رحم و کرم پر ” ہیں۔ خیال رہے  کہ راہل گاندھی کورونا کی وبا سے نمٹنے کے طریقوں پر مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: والدین سے محبت ۔۔۔اداکارہ ایمن خان  نے تصویر شئیر کر دی