(24 نیوز) بھارت کے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کی تیزی سے بڑھتی ہوئے دوسری لہر کےپھیلنے پر اپوزیشن رہنما و انڈین نیشنل کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف شہر ہی نہیں بلکہ دیہات بھی اب بھگوان کے رحم و کرم پر رہ گئے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما نے بھارت کے دیہی علاقوں میں کورونا کی بڑھتی ہوئی تباہی کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہےکہ شہروں کے بعد دیہات بھی ”بھگوان کے رحم و کرم پر ” ہیں۔ خیال رہے کہ راہل گاندھی کورونا کی وبا سے نمٹنے کے طریقوں پر مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: والدین سے محبت ۔۔۔اداکارہ ایمن خان نے تصویر شئیر کر دی