حکومت کا حدیبیہ پیپرملزکی ازسرنوتحقیقات کا فیصلہ 

May 10, 2021 | 18:12:PM

(24 نیوز)حکومت نے حدیبیہ پیپرملزکی ازسرنوتحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان کو قانونی ٹیم نے شہباز شریف کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی ہدایات دی جارہی ہیں۔


فوادچودھری کاکہناہے کہ حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے، اس مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں، جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا ،اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا، اس لئے اس کیس کو انجام تک پہنچانا از حد اہم ہے۔
 

مزیدخبریں