لیگی ارکان اسمبلی میں اختلافات ۔۔ دو دھڑوں میں بٹ گئے

May 10, 2021 | 18:33:PM

(24 نیوز)پی پی ایک سو چوالیس میں ن لیگ کے دو دھڑے بن گئے ملک ریاض اور سمیع اللہ خان نے حلقہ میں یوتھ ونگ کے اپنے اپنے صدر اور جنرل سیکرٹری نامزد کروالئے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت ایک،حلقہ بھی ایک لیکن تنظیمیں دو --ن لیگی ایم این اے ملک ریاض اور ایم پی اے سمیع اللہ خان کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ۔ دونوں ارکان اسمبلی نے اپنے من پسند کارکنوں کو صدر اور جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ بنوا کر نوٹیفکیشن جاری کروا لئے۔
 سمیع اللہ خان نے وقار علی کو صدر پی پی ایک سو چوالیس یوتھ ونگ جبکہ علی حیدر کو جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ نامزد کروالیا ایم این اے ملک ریاض نے اسد شیخ کو صدر اور احسن جٹ کو جنرل سیکرٹری بنوا لیا۔
ایم این اے ملک ریاض اور ایم پی اے سمیع اللہ خان کے درمیان اختلافات نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کی شاہدرہ آمد کے موقع پر ہوئے تھے ملک ریاض نے لیگی ایم پی اے کو اسٹیج پر کھڑے ہونے سے روک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا: بچی کے سر سے 100 جویں بر آمد ہونے پر لاپرواہ ماں گرفتار

مزیدخبریں