حکومت نے تسلیم کرلیا شہبازشریف کیخلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے، مریم اورنگزیب

May 10, 2021 | 18:41:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اگر کتا کاٹ جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں ،حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کا حکم دے کر عمران صاحب نے تسلیم کرلیا کہ شہبازشریف کے خلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ ثابت ہوگیا کہ آشیانہ، صاف پانی، گندا نالہ،ملتان و لاہور میٹروز، آمدن سے زائد اثاثوں کے سب کیس صرف سیاسی انتقام تھا، عمران صاحب کی کمیشن خور”غیرقانونی ٹیم“ نے انہیں آٹا چینی، بجلی، گیس، ایل این جی، دوائی چوری پر کوئی بریفنگ دی؟۔
ترجمان ن لیگ نے کہاکہ ”غیرقانونی ٹیم“ کیوں نہیں بتارہی کہ حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طورپر ختم (کواش) کرچکی ہے، پاناما پیپرز میں بھی جب نیب نے نواز شریف کے خلاف حدیبیہ پیپرز کو کھولنے کی درخواست کی تو نیب کا جھوٹ سننے کے بعد کیس کو بند کیا ،کرائے کے ترجمان کیوں نہیں بتاتے کہ ہائی کورٹ کی کواشمنٹ کے حکم پر نیب سپریم کورٹ گئی، لیکن سپریم کورٹ نے بھی یہ فیصلہ برقرار رکھا ۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ خدا کا واسطہ ہے کہ عوام کی مہنگائی، بے روزگاری معاشی تباہی پر توجہ دیں ڈرامے بند کریں، عوام کے صبر کو مزید مت للکاریں، اس طرح کی حرکتوں سے آپ عوام کو مزید غصہ دلارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا حدیبیہ پیپرملزکی ازسرنوتحقیقات کا فیصلہ

مزیدخبریں