سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق اور ایم پی اے مومنہ باسط کورونا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق اور خیبرپختونخوا کی رکن اسمبلی مومنہ باسط کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بلے باز عبدالرزاق بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، ان کاکہناہے کہ میں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیاہے۔
عبدالرزاق نے کہاکہ کافی دنوں سے طبیعت خراب تھی تاہم اب بہتر محسوس کررہا ہوں،میری ایک رپورٹ منفی آچکی ہے۔سابق آل راﺅنڈر نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ کورونا وائرس کا وجود ہے لوگوں سے درخواست ہے کہ ماسک کا استعمال ضرور کریں کیونکہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرکے وبا سے بچا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کی رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں اورڈاکٹروں کی ہدایت پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا،انہوں نے کہاکہ لوگ ماسک کا استعمال ضرور کریں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔
میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے. عوام ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ اور ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں ، دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے۔ آمین
— Momina Basit (@MominaBasit1) May 10, 2021
سب سے دعاؤں کی التماس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کیساتھ اسماالحسنی سنتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی