مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ، زائرین ابر رحمت کا لطف اٹھاتے رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا،مسجد نبویﷺ میں زائرین ابررحمت کا لطف اٹھاتے رہے ، روح پرور مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں ابررحمت کی برسات سے موسم خوشگوار ہو گیا،مسجد نبویﷺ میں ابرکرم برسنے کے بعد روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے،بارش سے مسجد نبویﷺ کا صحن اور اس کی چھتیں بھی دھل گئیں،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔
أمطار الخير والرحمة على مدينة الرسول ﷺ أثناء صلاة المغرب ليلة ٢٩#المدينة_المنورة #ليلة_القدر #مسجد_قباء pic.twitter.com/eSxuIsbkLw
— ﮼متعجرف (@iMot3jrf) May 10, 2021
یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ، برطانوی مسلمان سراپا احتجاج