شہباز شریف کو کسی صورت باہر نہیں جانا چاہئے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔وزیراعظم نے کہاکہ شہباز شریف کو کسی صورت باہر نہیں جانا چاہئے، شہباز شریف کے حوالے سے شہزاد اکبر کو نیا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہباز شریف کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہزاد اکبر کو فوری طور پر لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ایف آئی اے ہی حدیبیہ پیپر ملز کیس کے حوالے سے کام کرے ،وزیراعظم نے عید کے بعد شہزاد اکبر کو حدیبیہ پیپر ملز کیس کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کے حکم دیدیا،اجلاس میں اٹارنی جنرل ،شہزاد اکبر ،فواد چودھری اور علی ظفر شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل باجوہ کا دورہ کابل۔۔افغان مسئلہ کا حل چاہتے ہیں، آرمی چیف