قبلہ اول میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم، مولانا طارق جمیل بھی بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی قابض فورسز کے مظالم کی مذمت کی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ "رمضان المبارک میں قبلہ اول میں نہتے فلسطینیوں پر کئے جانے والے مظالم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اللہ تعالیٰ بیت المقدس کی حفاظت فرمائے اور اس مقدس مہینے میں ہمارے مظلوم بہن بھائیوں کو اس ظلم سے نجات دلائے۔"
خیال رہے کہ جمعتہ الوداع کے روز سے اسرائیلی پولیس کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے جس میں اب تک 350 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
رمضان المبارک میں قبلہ اول میں نہتے فلسطینیوں پر کیۓ جانے والے مظالم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے. ﷲ تعالیٰ بیت المقدس کی حفاظت فرمائے اور اس مقدس مہینے میں ہمارے مظلوم بہن بھائیوں کو اس ظلم سے نجات دلائے۔#tariqjamil
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) May 10, 2021
یہ بھی پڑھیں: مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ، زائرین ابر رحمت کا لطف اٹھاتے رہے