بید کی جگہ بانس کے کر کٹ بیٹ کی آزمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ماہرین کا کہنا ہے کہ اگربید کی جگہ بانس سے کرکٹ بیٹ بنایا جائے تو وہ نہ صرف کم خرچ بلکہ بہتر بھی ہوگا۔
دی جرنل آف اسپورٹس انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی“ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ بانس سے بنایا گیا کرکٹ بیٹ، بید والے کرکٹ بیٹ کے مقابلے میں دباوبرداشت کرنے کی تین گنا زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ روایتی کرکٹ بیٹ کے مقابلے میں بانس والے کرکٹ بیٹ زیادہ پتلے اور ہلکے رکھتے ہوئے اسی قدر مضبوط بنائے جاسکیں گے۔
ہلکے پھلکے کرکٹ بیٹ سے ٹکرانے کے بعد گیند بھی زیادہ تیزی سے حرکت کرے گی، یعنی میچ کے دوران چوکوں اور چھکوں کا امکان بھی زیادہ ہوجائے گا۔تیاری کے دوران بیٹ کی سطح مضبوط بنانے کےلیے پانچ گھنٹے کی خصوصی کارروائی کے بعد بانس والے بیٹ کی سطح میں آنے والی مضبوطی، بید والے بیٹ کے مقابلے میں دگنی دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ اور پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا کو کرکٹ کا شاہ رخ مل گیا