وزیراعظم کا پمز ہسپتال کا اچانک دورہ، حفاظتی لباس میں کورونا وارڈ کا معائنہ کیا

May 10, 2021 | 23:03:PM
وزیراعظم کا پمز ہسپتال کا اچانک دورہ، حفاظتی لباس میں کورونا وارڈ کا معائنہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے پمزہسپتال کا اچانک دور ہ کیااورحفاظتی لباس پہن کر کورونا وارڈ کا بھی معائنہ کیا اورمریضوں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا 3 روزہ دورے کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے رات کو پمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، وزیراعظم کو صحت کی سہولیات پر بریفنگ دی گئی ۔
وزیراعظم نے حفاظتی لباس پہن کر پمز ہسپتال کے کورونا وارڈ کا بھی دورہ کیا، وزیراعظم نے دستیاب سہولتوں اورکورونا ویکسین سے متعلق استفسار کیا، ہسپتال کے عملے نے وزیراعظم کو کورونا مریضوں کی صورتحال سے آگاہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے کورونا وارڈ میں انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عوام کو ایس او پیز کاخیال رکھنا چاہئے تیسری لہر خطرناک ہے ،وزیراعظم نے کورونا وارڈ میں زیرعلاج مریضوں کی بھی عیادت کی ۔