اورنج لائن منصوبے کے حوالے سے اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بی آر ٹیز سے متعلق اجلاس، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں ماہ کے آخر تک اورنج لائن منصوبے پر بسیں چلانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت بی آر ٹیز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب ، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اوردیگر افسر بھی شریک ہوئے۔
وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے بتایا کہ بی آر ٹی اورنج لائن پر بریفنگ لی ہے، اورنج لائن کے کچھ سول ورکس رہتے ہیں، 20 بسوں کے لیے ایس آئی ڈی سی ایل کو ادائیگی کی جاچکی ہے۔ بی آر ٹی اورنج لائن 3.8 کلومیٹر کا کوریڈور ہے جس پر 5 بس اسٹیشنز ہیں،کوریڈور پر 8 گیٹ ہیں جو کچھ دنوں میں لگ جائیں گے، اورنج لائن کا کوریڈوراورنگی سےنارتھ ناظم آباد تک ہے، انفرااسٹرکچر 95 فیصد مکمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ہو گا یا نہیں؟
وزیراعلیٰ سندھ نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ مئی کے آخری ہفتے تک اورنج لائن مکمل اور اس مہینے کے اختتام پر بسیں چلانے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں:تیز ہوائیں۔بارش بھی ہو گئی۔محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی