(24نیوز)سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سمری مسترد ہونے کے باوجود عہدے سے ہٹانے کا غیر آئینی نوٹیفیکیشن مسترد کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’صدر پاکستان کے غیر معمولی حالات کے پیش نظر سمری مسترد کرنے کے باوجود کابینہ ڈویژن کا غیر آئینی نوٹیفکیشن جاری کیا جسے میں مسترد کرتا ہوں۔
آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے جلد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ انشاءاللہ۔‘ سابق گورنر کامزید کہنا تھا کہ آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد جو فیصلہ کیاجائے گا اسے قبول کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ماہرین کیساتھ مشاورت۔ عمر سرفراز چیمہ ڈٹ گئے
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 17 اپریل کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا تاہم سمری کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد کابینہ ڈویژن نے عمر چیمہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔