پرویزالٰہی کاگورنر کا چارج سنبھالنے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب میں سیاسی کشمکش میں اضافے سے صوبہ میں آئینی بحران پیدا ہونے لگے ، چودھری پرویزالہی نےقائم مقام گورنر کا چارج سنبھالنے کیلئے انکار کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو عہدہ سے ہٹا کرسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کوقائم مقام گورنر بنا دیا ہے، چودھری پرویز الہی پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں سرکاری امور کو دیکھا۔چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے،آئین اور قانون کے مطابق ہی امور سرانجام دیں گے۔غیر آئینی اقدامات کی فیکٹری مسلم لیگ ن کی حکومت نے لگا رکھی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ترین گروپ کے عون چودھری کو بڑا عہدہ مل گیا
دوسری جانب عمر سرفراز چیمہ نے بھی گورنر کا چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا۔