غریبوں کے لئے بڑا ریلیف۔حمزہ شہباز نے اعلان کردیا

May 10, 2022 | 15:02:PM

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شادی کی تقریبات میں ون ڈش کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی ہیں کہ پنجاب بھر میں ون ڈش پر پابندی کے قانون پر من و عن عمل کرایا جائے جبکہ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، اقدام سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا، ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے، اس لیے ہم ہر وہ قدم اٹھائیں سے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدار ت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ نے شرکت کی۔متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں کے اوقات کار تبدیل

 ممبر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کی اسلام آباد سے ویڈ لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمتوں میں کمی!پاکستان میں اب کتنے کا لیٹر ملے گا؟

مزیدخبریں