بیان واپس نہ لیا تو۔۔وزیرداخلہ نے شیخ رشید کو بڑی وارننگ دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کو ایک مرتبہ پھر وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیان واپس نہ لیا تو لال حویلی کے باہر باندھ دونگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو حساب دینا ہو گا۔حساب اور عوام کے سوالات سے بچانے کیلئے امریکی سازش کا بیانہ بنایا گیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کیا امریکا نے کہا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائو۔اس نے بیڑہ غرق کردیا پنجاب، پیسے لیکر ڈی پی او اور سی او لگائے گئے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ فرح خان جو پیسےاکٹھے کرتی رہی ہے چار سال اور اب پیسے لیکر بھاگ گئی ہے اب تم اس کی وکالت کرتے ہو اور کہتے ہو میں اس کی گواہی دیتا ہوں۔ یہ امریکا نے کہا کہ تم اس کے گھر پر پولیس کی نفری تعینات کرو۔انہوں نے یہ چھوٹا بیانہ بنایا ہے تاکہ لوگ ان سے چار سالوں کا حساب نہ مانگ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کے اوقات کار تبدیل
رانا ثنا اللہ نےشیخ رشید کو کہا ہے کہ خونی لانگ مارچ والا بیانہ واپس لو ، اگر بیان واپس نہ لیا گیا تو شیخ رشید کو لال حویلی کے باہر باندھ دونگا۔