پرویز الٰہی نے حکومت کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی 

May 10, 2022 | 16:29:PM
پرویز الٰہی ،انکار
کیپشن: پرویز الٰہی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چودھری پرویز الٰہی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی برطرفی کی سمری پر دستخط کرنے سے انکارکردیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے قائم مقام گورنر کا چارج لینے اور ایڈووکیٹ جنرل کی برطرفی کی سمری بھی پنجاب اسمبلی بھجوائی گئی تھی ،ترجمان کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے دونوں سمریوں پر فی الحال دستخط نہیں کئے،ترجمان کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کی آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے ، اسپیکر سمریوں پر دستخط آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پرویزالٰہی کاگورنر کا چارج سنبھالنے سے انکار