منحرف ارکان کی رکنیت معطل کرنے کےلئے تحریک انصاف کی استدعا مسترد

May 10, 2022 | 17:37:PM

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کےلئے تحریک انصاف کی استدعا مسترد کر دی۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ منحرف اراکین نے ثابت کرنا ہے کہ انہوں نے ووٹ نہیں دیا۔ ملیکہ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں قانونی و آئینی بحران چل رہا ہے، الیکشن کمیشن ووٹ ڈالنے والے 25 ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ سنائے۔ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کی رکنیت معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 13 مئی کو دلائل دینے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمر سرفراز چیمہ کی آئینی ماہرین سے مشاورت

مزیدخبریں