اب 20نہیں 25لاکھ افراد اسلام آباد پہنچیں گے ،عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اب 20 نہیں ،25 لاکھ افراد اسلام آباد پہنچیں گے، جلسے میں پارٹی جھنڈے سے زیادہ پاکستان کا جھنڈا لے کر آئیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پوری قوم نے آزادی کی جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیاہے، کبھی اتنے بڑے جلسے نہیں دیکھے، جہلم میں ایسا جلسہ پہلے نہیں دیکھا۔ ہماری جماعت چاروں صوبوں کی جماعت ہے، پاک فوج اور تحریک انصاف پاکستان کو متحد رکھ رہے ہیں۔ بھارت کو پتا ہے فوج اور میرے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
عمران خان نے کہا کہ امریکی انڈرسیکرٹری ڈونلڈ لو ہمارے سفیر کو تکبرمیں بلا کرحکم دیتا ہے، سفیر کو تکبرانہ اندازمیں کہا گیا اگرعمران خان کو نہ ہٹایا تو بڑا مشکل وقت آئے گا، مجھے ہٹا کرچیری بلاسم کولے آئے تو سب کچھ معاف کر دیا جائے گا، میر جعفر، میر صادق سازش میں ملوث تھے، 22کروڑعوام کے وزیراعظم کوسازش کے تحت نکالا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ 30 سال سے ملک لوٹنے والے بڑے ڈاکووں کو مسلط کیا گیا، اللہ نے کرم کیا قوم کو بیدار کر دیا، ہماری خودداری کو کرپٹ، غدارلیڈروں نے ختم کر دیا تھا، ان میں خود غیرت نہیں تھی انہوں نے قوم کی غیرت کو بھی نقصان پہنچایا، 26سال سے قوم کی خودداری جگانے کی کوشش کررہا تھا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے فیصلہ کرلیا ہے ’امپورٹڈ حکومت نامنظور، 20 مئی کے بعد اسلام آباد کی کال دوں گا، پہلے سوچا تھا کہ 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے، آپ لوگوں کو دیکھ کرلگ رہا ہے، اب اسلام آباد 25 لاکھ لوگ پہنچیں گے
انہوں نے کہا نوازشریف اوران کی بیٹی فوج کو برا بھلا اور شہبازشریف بوٹ پالش کرتا ہے، لیگی قائد بزدل جب باہر جاتا ہے تو فوج کو برا بھلا کہتا ہے، شہبازشریف کہتا ہے عمران خان فوج کے خلاف بڑی باتیں کرتا ہے، کچھ تو شرم کرو، شہبازشریف تم ہو وہ میر جعفر، میرجعفر وہ تھا جس نے سراج الدولہ سے غداری کی پھر انگریزوں نے اسے اوپر بٹھایا تم ہو وہ شہباز شریف میرجعفرانہوں نے کہا میں نے کہا تھا جب اقتدارسے نکلوں گا تو زیادہ خطرناک ہو جاوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا پنجاب کے حوالے سے بڑا فیصلہ