(24 نیوز ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر مشتعل مظاہرین نے پل چوکی سوات موٹروے انٹرچینج کو اگ لگا دی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کی گرفتاری کے بعد سوات میں مظاہرین نے گزشتہ کئی گھنٹوں سے سوات موٹروے کو بلاک کر رکھا ہے، مشتعل مظاہرین کی جانب سے انٹر چینج کو آ گ لگائے جانے کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں، لیویز کی نفری طلب کر لی گئی ہے۔