سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو انٹی کرپشن نے حراست میں لے لیا

May 10, 2023 | 09:45:AM
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو انٹی کرپشن نے حراست میں لے لیا
کیپشن: انٹی کرپشن متعدد بار عمر سرفراز چیمہ کو طلب کرچکی ہے، پیش نہ ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسامہ عارف) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کیا ہے، سابق گورنر پنجاب کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ پر اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹی کرپشن متعدد بار عمر سرفراز چیمہ کو طلب کرچکی ہے، پیش نہ ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی رہنماوں کو گرفتاری کا ڈر، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کے گھر پر بھی رات گئے پولیس نے کارروائی کی۔ عثمان ڈار اور دیگر بھائی گھر پر موجود نہیں تھے، گھر اور جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ، پولیس تلاشی کے بعد چلی گئی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے گھر بھی پولیس نے چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق پولیس ان کے بھائی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔