(ویب ڈیسک) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما راگھو چڈھا اور بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا 13 مئی کو منگنی کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی منگنی کی تقریب دہلی میں ہوگی۔
اہلخانہ اور قریبی دوستوں پر مشتمل مہمانوں کی تعداد 150 ہوگی، شادی کی تاریخ اب تک طے نہیں ہوئی ہے لیکن امکان ہے کہ رواں برس کے آخر تک شادی بھی ہوجائے گی۔
پرینیتی اور راگھو کو قبل ازیں ایک ساتھ کئی مقامات پر دیکھا گیا تھا، آخری بار دونوں کرکٹ لیگ کے میچ میں ساتھ نظر آئے۔ انہوں نے اتوار کی شام ممبئی کے علاقے باندرا کے ایک ریسٹورینٹ سے باہر نکلتے ہوئے بھی تصویر لی۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر کنول آفتاب، ذوالقرنین کی بیٹی کے عقیقہ کی ویڈیوز وائرل
خیال رہے کہ راگھو اور پرینیتی نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی ہے۔