’عمران خان زندہ ہیں یا نہیں‘امریکی رکن کانگریس کا پی ٹی آئی چیئرمین کی لائیو سٹریمنگ کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا کے رکن کانگریس بریڈ شرمین نےپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی لائیو سٹریمنگ کا مطالبہ کردیا ۔
امریکی رکن کانگریس کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران عمران خان کی لائیو اسٹریمنگ کی جائے تاکہ ان کے حامیوں کو یہ پتہ ہو کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔
وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی رکن کانگریس نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری بظاہر ایک ،ملٹری کُو، معلوم ہوتا ہے نہ کہ انصاف کا غیر جانبدارانہ اطلاق۔عمران خان کی 24 گھنٹے کے دوران لائیو اسٹریمنگ کی جائے تاکہ پاکستانی عوام اس صورتحال میں نہ ہوں جس میں عمران خان کے حامیوں کو یہ پتہ نہ ہو کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔ عمران خان کی گرفتاری سے پورے ملک میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کا جواز نہیں بنتا۔
ضرور پڑھیں :عمران خان کی گرفتاری، امریکا کا ردعل سامنے آگیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا تھا ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لے لیا تھا۔