وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پرغور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات سے متعلق قانونی آپشنز پر غور ہوگا۔پی ٹی آئی کی پرتشدد کارروائیوں پر قانونی آپشنز پرغور ہوگا۔
ضرور پڑھیں :عمران خان کی پیشی، نیو گیسٹ ہاؤس پولیس لائن میں عدالت لگے گی
وزارت داخلہ کی جانب سےامن و امان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔ملک بھر میں پر تشدد کارروائیوں کےبارےمیں آگاہ کیا جائے گا۔سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کےخلاف ایکشن کی منظوری دی جائے گی۔