(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گزشتہ روز 2 کیسوں میں ضمانت کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کیخلاف محسن شاہنواز پر حملے اور اداروں کیخلاف بیان پر مقدمات درج ہیں، دونوں مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع دی جاتی ہے۔
ضرور پڑھیں :عمران خان کی پیشی، نیو گیسٹ ہاؤس پولیس لائن میں عدالت لگے گی
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کی نیب کیس میں گرفتاری قانونی ہے تاہم رجسٹرار ہائی کورٹ تشدد اور دیگر معاملے کی انکوائری کریں۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔
عدالت نے رجسٹرار کو ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا بھی حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ 16 مئی تک ملتوی کردی۔