احتجاج، دنگا فساد، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، میاں اکرم عثمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ) عمران خان کی گرفتاری کے بعد پر تشدداحتجاج اور دنگِ فساد کرنے پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اکرم عثمان گرفتار ہو گئے۔
القادر ٹرسٹ کرپشن ریفرنس میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر پر تشدد احتجاج، لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اکرم عثمان کو حراست میں لے لیا۔
پاکستان بھر میں جاری پی ٹی آئی کارکنان کے پرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اسی احتجاج کے پیش نظر پولیس کی جانب سے بھی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ کارکنان کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف میں پر تشدد احتجاج جاری ہے، کارکنان کی جانب سے پولیس کی گاڑیوں سمیت سرکاری املاک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان کا کور کمانڈر ہاؤس پر دھاوا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی بینائی متاثر
پولیس کی جانب سے منتشر کارکنان کو روکنے اور حالات کو قابو میں لانے کیلئے بھرپور جوابی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ پولیس کی جانب سے احتجاجی ریلیوں پر شیلنگ کی جا رہی ہے، کارکنان کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ پولیس کی جانب سے کارکنان کے ساتھ تحریک انصاف کے رہنماؤ کو بھی حراست میں لیا جا رہا ہے۔
انسداد دہشت گردی سکواڈ کی جانب سے اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کر لیا ہے جس پر احاطہ عدالت میں وکلاء کی نعرے بازی جاری ہے۔ دوسری جانب لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اکرم عثمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ْ سیکرٹری میاں اکرم عثمان نے کہا ہے کہ میاں اکرم عثمان کو انکے بھائی ہارون اکبر کے ساتھ حراست میں لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس راستے کلیئر کراوئے اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے:سی سی پی او
پی ٹی آئی مرکزی رہنما ملکہ بخاری اور شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔ ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آرہا کہ پولیس والے اسد عمر کو اٹھا کے لے گئے ہیں۔
دوسری جانب سندھ پولیس کی بھاری نفری کا اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر چھاپہ، پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم کے قریب پی ٹی آئی رہنما کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس گیٹ پھلانگ کے گھر کے اندر گھس گئی، اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس دو ملازمین کو اپنے ساتھ گرفتار کرکے لے گئی ہے۔