آئین کی گولڈن جوبلی ،اختتامی تقریبات آج اور کل ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ساجد بلوچ)پارلیمنٹ ہاؤس میں آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے دو روزہ بین الاقوامی کنونشن،اپنے خطاب میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ آئین کی بحالی میں پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے اہم کردار ادا کیا،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان شام ساڑھے چار بجے خطاب کریں گے۔
آئین کی گولڈن جوبلی کی اختتامی تقریبات آج اور کل منعقد کی جائیں گی،جس میں ملک کی اہم شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان آج ساڑھے چار بجے پارلیمنٹ سے اہم خطاب کریں گے، بطور پی ڈی ایم صدر ان کا پالیسی ساز خطاب ہو گا۔
ضرور پڑھیں :عمران خان کی پیشی، نیو گیسٹ ہاؤس پولیس لائن میں عدالت لگے گی
سنہ 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کی اختتامی تقریبات میں آئین بنانے والے اکابرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ آئین کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کرنے والے سیاستدانوں اور پارلیمنٹیرین کو بھی دعوت دی گئی ہے ،اس تاریخی تقریب سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی آج خطاب کریں گے۔