کراچی: بجلی سبسڈی ختم کرنے کیخلاف صنعتکاروں کی درخواستیں مسترد

May 10, 2023 | 12:27:PM
کراچی: بجلی سبسڈی ختم کرنے کیخلاف صنعتکاروں کی درخواستیں مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال احمد) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی صنعتوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے سے متعلق صنعتکاروں کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کراچی کی صنعتوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیا فیصلہ برقرار رکھا ہے، وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک نے سبسڈی ختم کرنے کی حمایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، چینی باشندے پر حملے کی کوشش ناکام

کے الیکٹرک کے وکیل نے مؤقف دیا تھا کہ یہ سبسڈی آئی ایم ایف کی شرط پر ختم کی گئی۔ حکومت نے کہا کہ صنعتوں کو دی گئی سبسڈی ختم کرکے سیلاب متاثرین کو ریلیف دیا جائے گا۔

درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ مخصوص مدت کیلئے سبسڈی دی جائے وہ واپس نہیں لی جاسکتی جس میٹنگ میں سبسڈی واپس لی گئی اسکا حکومت نے کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا۔ ایسی دستاویز پیش نہیں کیں کہ آئی ایم ایف نے سبسڈی واپس لینے کا کہا۔ سبسڈی واپس لینے سے الیکٹرک کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ان کو تو پیسے ملے ہیں۔ سبسڈی زیرو ریٹیڈ انڈسٹری کو دی گئی تھی۔