اسلام آباد، پنجاب،خیبر پختونخوا میں فوج آگئی

محکمہ داخلہ کے مطابق فوج کو آرٹیکل 245کے تحت طلب کیا گیا

May 10, 2023 | 14:07:PM
اسلام آباد، پنجاب،خیبر پختونخوا میں فوج آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،  پنجاب،خیبر پختونخوا میں فوج آگئی ،محکمہ داخلہ پنجاب،خیبر پختونخوا نے فوج طلب کرلی ۔فوج طلب کرنے کی درخواست وفاقی حکومت نے منظور کرلی،محکمہ داخلہ کے مطابق فوج کو آرٹیکل 245کے تحت طلب کیا گیا۔

ضرور پڑھیں:عمران خان کی گرفتاری، احتجاج، توڑ پھوڑ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں مقدمات درج

محکمہ داخلہ کا فوج کی تعیناتی کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ہے،پنجاب بھر میں فوج طلب کی گئی ۔

پاک فوج کی 10 کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں ۔محکمہ داخلہ کے مطابق پاک فوج کے دستے ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔

خیبر پختونخوا میں بھی فوج طلب کرلی گئی ہے،،خیبر پختونخوا حکومت نے امن و امان کی صورتحال پر قابوپانے کیلئے فوج طلب کی،صوبائی حکومت نے تحریری خط لکھ دیا،ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں قیام امن کیلئے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کے پی گورنمنٹ نے صوبہ بھر  میں قیام امن کے لئے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی  کا فیصلہ کر لیا ہے ،فوج کی تعیناتی کا فیصلہ پی ٹی آئی کی طرف سے مختلف اضلاع میں پرتشدد مظاہروں کے باعث کیا گیا تاکہ شہریوں کے جان و مال اور املاک کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ اس حوالہ سے گورنمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔